ابنا: ایروان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے جو آرمینیا کے حکام سے بات چیت کے لیے ایروان گئے ہیں، ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی رپورٹ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس بات کا کوئي ثبوت موجود نہیں ہے کہ ایران ایٹم بم بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب اور امریکہ کسی بھی ٹھوس ثبوت کے بغیر ایران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت اسرائیل اور مغرب خاص طور پر امریکہ ایران کے کردار اور طاقت سے خائف ہیں اور اسی بنا پر وہ اس کردار کو روکنے کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ علی اکبر صالحی نے مزید کہا کہ تہران نے بارہا اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ایران ایٹم بم بنانے کی کوشش نہیں کر رہا ہے اور اس کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ ہم ایٹمی پروگرام کو صرف پرامن مقاصد کے لیے استعمال کریں گے۔............... /169
7 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 277259
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے ایک بار پھر ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے پر زور دیا ہے۔